اسلام آباد،19؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغان سکیورٹی فورسز نے قندوز صوبے میں طالبان باغیوں کے خلاف ایک اہم کامیابی حاصل کر لی ہے۔ حکام نے آج بتایا کہ گزشتہ دن بھر جاری رہنے والی اس خونریز کارروائی کے نتیجے میں آٹھ طالبان جنگجو اور ان کا ایک کمانڈر بھی مارا گیا۔ یہ لڑائی پیر کے دن اس وقت شروع ہوئی تھی، جب تقریباً سو طالبان نے قلعہ ذال نامی علاقے میں حملہ کر دیا تھا۔ شمالی افغانستان میں قندوز ایک شورش زدہ صوبہ قرار دیا جاتا ہے۔